پاکستانتازہ ترین

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی کی زیر صدارت ماہانہ کوآرڈینشن میٹنگ کا انعقا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی کی زیر صدارت ماہانہ کوآرڈینشن میٹنگ کا انعقاد

کوٹلی (پی آئی ڈی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی راجہ شمریز خان کی زیر صدارت جوڈیشل،انتظامیہ و پولیس کی ماہانہ کوآرڈینشن میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں ضلعی و تحصیل کی عدالتوں میں زیر کار مقدمات کی بروقت سماعت کی راہ میں درپیش رکاوٹوں و چیلنجز کو زیر غور لاتے ہوئے ان کے حل کے لئے مختلف طریقوں پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سائلین کو انصاف کی برقت فراہمی کے لئے تعمیلات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے،بروقت شہادتوں کا عمل مکمل کرنے اور تعمیراتی معاملات یکسو کرنے کے لئے متعلقہ اداروں میں ورکنگ کوآرڈینیشن کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی راجہ شمریز خان نے جوڈیشل افسران ،انتظامیہ ،پولیس ،محکمہ صحت عامہ اور محکمہ تعمیرات کے افسران کو باری باری سماعت کیا،ان کی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور نشاندہی کی گئی رکاوٹوں کو دور کرنے میں متعلقہ فریق محکمہ کو فوری کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جن جن رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ان پر انتظامیہ ،پولیس ،صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں نے اپنے ذمہ کام کو قانون کے مطابق بروقت نمٹانے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کی تجویز پر منشیات کے عادی افراد کے لئے منٹل یا نفسیاتی بحالی سنٹر کے قیام پر زور دیا گیا تاکہ نشہ کی لت میں پڑے افراد کو زندگی کی طرف لوٹایا جاسکے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو نے ماہانہ دو بار سپیشلسٹ ڈاکٹرز کا جیل میں قیدیوں کے چیک اپ کے لئے وزٹ شیڈول میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس پی نے نکیال میں فیملی کورٹ کی سیکورٹی بڑھانے ،عدالتوں میں شہادتوں کے پیش نہ ہونے والے پولیس افسران کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی نے عدلیہ انتظامیہ و پولیس کے باقاعدگی سے جاری کوآڈینیشن سے انصاف کی جلد فراہمی کی مثبت رفتار کی تعریف کی اور اس کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کوآرڈینیشن میٹنگز کے نتیجے میں اداروں کو ایشوز فکس کرنے اور ان کو یکسو کرنے میں مدد ملتی ہے اجلاس میں اداروں کے مائنڈ سیٹ ،ان کے ایشوز اور حل کی تجاویز سامنے آتی ہیں جس سے جملہ متعلقہ اداروں کی پرفارمنس پر میں نکھار آتا ہے جس کا حتمی فائدہ سائلین کو پہنچتا ہے۔ انہوں نے جوڈیشل افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کی طرف سے پیش ہونے والے وکلا کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ انصاف کے عمل کیساتھ کھلواڑ نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کٹھن حالات میں بھی پورے فرائض ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو لائق تحسین ہے۔ اجلاس میں قاضی صاحبان ،جوڈیشل افسران ،اے ڈی سی،ایس پی،ایس ڈی ایمز،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال،نمائندہ ڈی ایچ او ،ایکسئین تعمیرات عامہ،جیل سپرنٹنڈنٹ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button