
برنالہ۔ عید قربان پر مویشی منڈیوں میں جانوروں کی صحت و ریٹ کے حوالے سے پٹرتال۔
اسسٹنٹ کمشنر برنالہ انعام باری نے تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر و پولیس کے ہمراہ منڈی مویشیاں برنالہ کا دورہ کیا۔ ٹھیکیدار منڈی مویشیاں کو ہدایت کی کہ وہ منڈی میں لائے گئے جانوروں کے لیے سایہ کا مناسب بندوست کرے جانوروں کے لیے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چارہ کا مناسب بندوست کرے، امور حیوانات کے عملہ کو روزانہ کی بنیادوں پر اسپرے جانوروں کا معائنہ سمیت انکی دیکھ بھال اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی عوام الناس کسی بھی شکایت کی صورت میں انتظامیہ سے رابطہ کریں


