
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اے پی سی سی کے اجلاس کی صدارت
وفاقی وزیر خالد مقبول، وفاقی سیکریٹریز، اسٹیٹ بنک آف پاکستان، صوبائی حکومتوں کے نمائندوں، اہم قومی و صوبائی اداروں کے سربراہان اور دیگر حکام کی شرکت
چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امتیاز کی جانب سے شرکاء کو سالانہ منصوبہ عمل، اقتصادی ترقی کے روڈمیپ، اور ترقیاتی ترجیحات پر تفصیلی بریفننگ
پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کی بدولت گزشتہ چند سالوں سے قومی ترقیاتی بجٹ میں کمی ایک بڑا مسئلہ ہے، احسن اقبال
ملکی حالات کے پیش نظر ترقیاتی بجٹ میں کمی شرح نمو، معاشی اہداف کے حصول اور عوام کو درپیش مسائل کے حل میں سنجیدہ چیلنج کی صورت میں سامنے آئی ہے، احسن اقبال
ہمیں احساس ہے کہ بڑھتی ابادی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی فنڈز میں وسعت لانے کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں سکیڑنے کی، احسن اقبال

اس وقت نصف سے زائد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے، احسن اقبال
حکومت بیرونی ادائیگیوں، آمدنی میں اضافے اور ترقیاتی اخراجات میں توازن لانے کے لئیے اقدامات کر رہی یے، احسن اقبال
وقت کے ساتھ ساتھ ترقیاتی بجٹ میں اصافہ کرنے اور وسائل بڑھانے کے لئیے اڑان پاکستان کے تحت متعدد اقدامات کئیے جا رہے ہیں، احسن اقبال
ترقیاتی بجٹ میں کمی سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوتے ہیں، احسن اقبال
کم وسائل میں ترقیاتی بجٹ کو مینج کرنا مشکل ہے، احسن اقبال
قومی سطح پر ریونیو میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے، احسن اقبال
عوام منتخب حکومتوں سے صحت، پانی، بجلی اور بہترین انفراسٹرکچر کی توقع رکھتے ہیں، احسن اقبال
ہمیں اپنی ائیرلائن اور ریلوے کو عالمی سطح پر لے کر انا ہے، احسن اقبال
پاکستان دنیا کے کم ترین ٹیکس ریونیو والے ممالک میں شامل ہے، احسن اقبال
ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے قومی مہم کی ضرورت ہے، احسن اقبال
عوام کو ٹیکس چوری کرنے والوں پر نظر رکھنی ہو گی، احسن اقبال
رواں سال ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے رکھا گیا ہے، احسن اقبال
صوبائی نوعیت کے منصوبے اب صوبے خود مکمل کریں، احسن اقبال
اٹھارویں ترمیم کے باوجود وفاق صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد کرتا آ رہا ہے، احسن اقبال
2017-18 میں بہترین ترقیاتی بجٹ دیا، بعد ازاں زوال آیا، احسن اقبال
محدود فنڈز میں صرف اہم منصوبوں کو ترجیح دی جا سکتی ہے، احسن اقبال
وزیراعظم کی ہدایت پر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن متعارف کرائی، احسن اقبال
پی ایس ڈی پی میں غیر ملکی فنڈنگ والے منصوبے بھی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، احسن اقبال
قومی سٹریٹجک منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے، احسن اقبال
دیا میر بھاشا ڈیم، سکھر-حیدرآباد موٹر وے، چمن روڈ، قراقرم ہائی وے فیز ٹو اہم ترجیحات ہیں
اعلیٰ تعلیم کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جائیں، احسن اقبال
تعلیمی شرح 13% ہے، اضافہ وقت کی ضرورت ہے، احسن اقبال
محدود وسائل میں 118 سے زائد منصوبے بند کیے، احسن اقبال
ترقیاتی بجٹ میں قومی ہم آہنگی کے لیے اڑان پاکستان کے تحت تمام صوبوں میں ورکشاپس کا انعقاد کیا، احسن اقبال
صوبوں کے پاس وسائل وفاق سے کہیں زیادہ ہیں، احسن اقبال
وفاقی منصوبوں کو قومی مفاد میں ترجیح دی جائے، احسن اقبال
دیا میر بھاشا ڈیم کی بروقت تکمیل کا انحصار ہمارے وسائل پر ہے، احسن اقبال
قومی منصوبوں کی تکمیل اور دائرہ کار بڑھانا لازم ہے، احسن اقبال
صوبوں اور وفاق کو قومی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے، احسن اقبال
2018 میں نئے منصوبے شروع کرنے کے بارےسوچتے تھے آج جاری منصوبوں کو محدود کرنے کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنے پڑے، احسن اقبال
قومی ترقی میں سب کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی، احسن اقبال
اگر کوئی منصوبہ شامل نہ ہو سکا تو پیشگی معذرت، احسن اقبال
1000 ارب کے اندر تمام وزارتوں کے منصوبے شامل کرنا مشکل تھا، احسن اقبال
اب ہمیں قومی مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے، احسن اقبال




