طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کا منعقدہ اجلاس سے خطاب

17

.استامحمد02 جون2025: طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کا منعقدہ اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے طبی مراکز اور ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران طبی مراکز میں ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے دورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کا ازالہ کریں اور تمام مراکز صحت کو فعال رکھنے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں

Comments are closed.