ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے تعلیمی اداروں کی بہتری اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کوہلو کا تفصیلی دورہ کیا
کوہلو 2 جون2025: ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے تعلیمی اداروں کی بہتری اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کوہلو کا تفصیلی دورہ کیا- پرنسپل حاجی تاج محمد مری نے ڈپٹی کمشنر کو سکول میں جاری تدریسی عمل اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسکول میں اساتذہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں، کلاس منیجمنٹ اور صفائی کے انتظامات کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کرتے ہوئے طلباء سے تعلیمی معاملات پر سوالات بھی کیے اور تدریس کے معیار کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے اسکول میں بعض انتظامی خامیوں اور غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع میں تعلیمی اداروں کو سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے نبھائیں تاکہ طلباء کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تعلیم فاؤنڈیشن اسکول کوہلو کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی عمل اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکول کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی نظام میں بہتری، شفافیت اور معیاری تدریس کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر خان زرکون اور پی اے ضیاء الدین زرکون بھی موجود تھے۔

Comments are closed.