
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
8 کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 1 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 198.711 کلوگرام منشیات برآمد۔
آبپارہ اسلام آباد میں کوریئر آفس سے قطر بھیجے جانے والے پارسل سے2.670 کلو وزنی کتابوں میں جزب منشیات برآمد۔

چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں میل آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 34 گرام ویڈ برآمد۔
پشاور رنگ روڈ پر شاپنگ مال کے قریب گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔
سُرجانی ٹاؤن کراچی میں رکشے سے 132 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

فیصل آباد میں موٹرسائیکل سوار سے 6 کلو چرس، 2.4 کلو افیون، 2.546 کلو آئس اور 0.231 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔
کمال پور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 24 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

طورخم زیرو لائن بارڈر کے قریب ہوٹل کے نزدیک سے 1.5 کلو آئس برآمد۔
پنجگور بونستان میں اسمگلنگ کے لۓ چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف




