!ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں
12 گٹکا فروش اور 4 منشیات فروش سمیت 16 ملزمان گرفتار، مقدمات درج-
4400 گرام چرس، 1685 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 موٹر سائیکل برآمد
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (مکلی، ساکرو، دہابیجی، گھارو، کینجھر اور گھوڑاباڑی پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 12 گٹکا فروش ملزمان صدام حسین ولد محمد قاسم سمیجو، غلام مصطفیٰ عرف غلام ولد غلام عباس کنبھار، احسان ولد نور محمد ٹویو، محمد خان ولد محمد رمضان میربحر، شمشاد ولد محمد حاصل جوکھیو، عبدالصبور ولد عبدالستار جٹ، غلام محمد ولد ابراہیم ملاح، افضل ولد خمیسو قمبرانی، عبدالعزیز عرف کارو ولد غلام قمبرانی، ذوالفقار عرف بجلی ولد محمد ملاح، عبد الرحمٰن ولد محمد سمیجو، مختیار علی ولد سائیں ڈنو پلیجو اور 4 منشیات فروش ملزمان قلندر بخش ولد محمد یعقوب سمیجو، گوپال ولد ھیرچند، منور ولد حسین سید، نجیب اللہ ولد یونس چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4400 گرام چرس، 1685 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور نارکوٹکس ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس
Comments are closed.