وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر، پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد
لاہور: 1 جون، 2025. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر، پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد
وزیرِ اعظم کا مسلم لیگ ن پر اعتماد پر سیالکوٹ کے عوام کا بھرپور شکریہ.
وزیرِ اعظم کی اس شاندار کامیابی پر قائد میاں محمد نواز شریف، وزیرِ اعلی پنجاب اور مسلم لیگ نواز کی کامیاب امیدوار حناء ارشد وڑائچ کو مبارکباد.
پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی، میاں محمد نواز شریف کی بے مثال قیادت اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کا ثمر ہے. وزیرِاعظم
سیالکوٹ کے عوام کا مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ انکے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے. وزیرِاعظم
سیالکوٹ کے عوام کی مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت اور اعتماد پر انکے شکر گزار ہیں. وزیرِاعظم
Comments are closed.