ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے/ریسکیو 1122 سردار وحید خان کی ہدایت پہ ریسکیو 1122 میرپور نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلیال میرپور میں سکاؤٹس کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی از سر نو تشکیل کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا

24

میرپور (پی آئی ڈی) یکم جون- ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے/ریسکیو 1122 سردار وحید خان کی ہدایت پہ ریسکیو 1122 میرپور نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلیال میرپور میں سکاؤٹس کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی از سر نو تشکیل کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ریسکیو 1122 میرپور نے اساتذہ کو ہنگامی حالات میں فوری اور موثر جواب دینے کی عملی تربیت فراہم کی۔ریسکیو 1122 میرپور نے شرکاء کو ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور رسک اسیسمنٹ، سرچ اینڈ ریسکیو، ایوکیویشن پلان اور پیشنٹ لفٹنگ اینڈ شفٹنگ کے بارے میں زبانی اور عملی تربیت فراہم کی۔یہ تربیتی نشست 3 جون تک جاری رہے گی۔

Comments are closed.