بلوچستان حکومت مقامی اخبارات کے معاشی قتل سے باز رہے،جی ایم جٹ بانی صدر APRNS

20

بلوچستان حکومت مقامی اخبارات کے معاشی قتل سے باز رہے،جی ایم جٹ بانی صدر APRNS

آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS نے کوٹٹہ میں مقامی اخبارات کے 3مئی سے لگائے گئے کیمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ، قسور روحانی
جنرل سیکرٹری APRNS

اسلام آباد، کوئٹہ (پی ایم ایف)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS رجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضی’ جٹ ،جنرل سیکرٹری قسور روحانی و ترجمان صوبہ بلوچستان APRNSنے بلوچستان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ایسی پالیسی نہ بنائی جائے جس سے بلوچستان کے مقامی اخبارات کے بنیادی حقوق متاثر ہوں اشتہارات کو BPPRAپر منتقل کرنے کی کوششوں کیخلاف بھر پور جدوجہد کی جائیگی ،مقامی اخبارات کےذمہ داران اور اس سے وابسطہ صحافتی خاندانوں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS رجسٹرڈ نے کوٹٹہ میں 3مئی سے روزانہ کی بنیاد پر لگائے گئے مطالباتی کیمپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے APRNSنے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد صوبائی وزیر اطلاعات کا تقرر کیا جائے۔مقامی اخبارات کو کسی صورت بندش کا شکار نہیں ہونے دینگے َAPRNS/ 03145151901

Comments are closed.