سکرنڈ شہر گزشتہ کئی سالوں سے سڑکوں پر تجاوزات کی لپیٹ میں ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے

22

سکرنڈ شہر گزشتہ کئی سالوں سے سڑکوں پر تجاوزات کی لپیٹ میں ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ سڑکوں پر سائیکلوں، گدھا گاڑیوں، سوزوکیوں اور رکشوں کے رش کی وجہ سے سکرنڈ جیسے شہر میں لوگ گھنٹوں پھنسے رہتے ہیں۔ ٹریفک کی اس پریشانی کی وجہ سے قاضی احمد روڈ، سٹیشن روڈ اور محراب پور روڈ پر ہر وقت ٹریفک موجود رہتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل ایس ڈی ایم نے تجاوزات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے شہریوں سے مشاورت کی تھی لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ یہ پریشانی اب بڑھ رہی ہے اور سڑک کو کم از کم 30 فیصد چوڑا چھوڑ دیا جائے لیکن بدقسمتی سے اب یہ چوڑائی 5 فٹ سے بھی کم ہو گئی ہے۔ لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی اور ٹی ایم او سکرنڈ آج تک اس تجاوزات کو ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ سکرنڈ سے نوابشاہ تک سڑک کو ڈبل کیا جائے، تجاوزات کے خاتمے کے لیے انسداد تجاوزات پولیس کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے۔ اگر کوئی مریض ایمبولینس میں اس سڑک پر سفر کرتا ہے تو وہ گھنٹوں یہاں پھنسا رہتا ہے اور انتظامیہ اس پر کوئی توجہ نہیں دیتی اور شہریوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ سکرنڈ کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نواب شاہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں سے تجاوزات ہٹا کر شہر کی کھوئی ہوئی خوبصورتی کو بحال کیا جائے۔

سکرند رپورٹ راج کمار اوڈ

Comments are closed.