تھیلیسیمیا پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی نے سکرنڈ پریس کلب میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا

21

سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ) تھیلیسیمیا پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی نے سکرنڈ پریس کلب میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا- جس میں متعدد نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر فیلڈ منیجرز معشوق چانڈیو اور محسن ابڑو نے بتایا کہ تھیلیسیمیا سنٹر نواب شاہ میں 27 سو سے زائد تھیلیسیمیا کے بچے رجسٹرڈ ہیں جن کی زندگی کا دارومدار خون پر ہے۔ لہٰذا خون کا عطیہ دے کر تھیلیسیمیا کے بچوں کی زندگیاں بچانا ہماری اور آپ کی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سکرنڈ پریس کلب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے تھیلیسیمیا کے بچوں کی خاطر بھرپور تعاون کیا اور کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا جن میں غلام مصطفیٰ زرداری، نیاز چانڈیو، قربان عمرانی، سید احسان شاہ اور دیگر شامل تھے۔ سکرنڈ پریس کلب پہنچنے پر سیکرٹری اطلاعات غلام نبی ملاح اور بشیر لاشاری نے مہمان کا استقبال کیا۔

Comments are closed.