ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو کی زیر صدارت عوام کو درپیش پینے کے صاف پانی کے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

20

حب یکم جون: ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو کی زیر صدارت عوام کو درپیش پینے کے صاف پانی کے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ونگ کمانڈر ایف سی حب کرنل مقصود، ایس پی حب، ایگزییٹیو انجینئر ایریگیش کینال , پبلک ہیلتھ حب و لیڈا, صنعتکار,چیمبر آف کامرس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نماٸندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لسبیلہ کینال میں غیرقانونی ہاٸیڈرنٹس، زمینداروں کو پانی کی تقسیم, کینال کی ٹوٹ پھوٹ اور ٹینکرز کے ڈریعے پانی کی غیر قانونی کراچی کو ترسیل جیسے مساٸل زیربحث آئے۔ ایکسیٸن ایریگیشن نے شرکاء کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی کنکشن اور ہاٸیڈرنٹس, کینال اور ماٸنرز اور ان کے شٹرز کی ٹوٹ پھوٹ اورپانی چوری جیسے مسائل کی وجہ سے محکمہ ایریگیشن کو پی ایچ ای اور انڈسٹریز کو بلاتعطل پانی کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں۔ پانی چوروں کے خلاف متعدد بار کارواٸیاں پولیس اور انتظامیہ کی معاونت سے کی گئیں لیکن مافیا پھر سے سرگرم ہوجاتا ہے اور دوبارہ کنکشن لگائے جاتے ہیں۔ٹینکر مافیا کی جانب سے کراچی کو سپلاٸی بھی حب شہر میں پانی کی طلب کو بڑھا رہی ہے حالانکہ کراچی کے لیے حب ڈیم سے الگ کینال ہے اور اسکا شیٸر حب سے زیادہ ہے۔ اجلاس میں ٹینکر مافیا، پانی چوری،غیرقانونی کنکشن و ہاٸیڈرنٹس کے خلاف بھر پور کارواٸی کا فیصلہ کیا گیا۔ اور ہدایت کی گئی کہ اس حوالے سے ایریگیشن کی ٹیم غیرقانونی کنکش کے خلاف آپریشن کرے گی جبکہ پولیس اور ایف سی ٹیم کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ کراچی ٹینکرز کے ذریعے پانی لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ چیک پوسٹوں کے انچارج کو ہدایات جاری کردی گٸی ہیں۔مذید برآں، ڈپٹی کمشنرحب کی جانب سے پانی کے مسائل اور ٹینکرز مافیا کے خلاف موثر کارواٸی کی بابت دفعہ 144 لگانے کی بابت وزات داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.