بلوچستانپاکستانتازہ ترین

پارلیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت نوابزادہ زرین خان مگسی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولت کے لیے مویشی منڈی میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

اوتھل یکم جون: پارلیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت نوابزادہ زرین خان مگسی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولت کے لیے مویشی منڈی میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شدید گرمی کے پیش نظر ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور شامیانوں کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ بیوپاریوں اور عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ٹریفک کی روانی کو متاثر ہونے سے بچانے اور مویشیوں کی خرید و فروخت کے لیے تحصیلدار آفس کے عقب میں باقاعدہ مویشی منڈی قائم کر دی گئی ہے، جہاں بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے سیکیورٹی کے مکمل انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مویشی منڈی میں ایک طبی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور جانوروں، بیوپاریوں و خریداروں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔بیوپاریوں اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فلاحی اقدامات آئندہ بھی جاری رہنے چاہییں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

Related Articles

Back to top button