
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اتوار کے روز تحصیل تخت بھائی کے 12رکنی گرینڈ جرگہ نے کنوینئر نعمان یوسف کی سربراہی میں اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی موجود تھے. گرینڈ جرگہ اراکین گورنر خیبر پختونخوا کو تخت بھائی ضلع مردان میں جاری ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا نوے فیصد ریکوری کے باوجود اٹھارہ سے بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، گورنر نے اس موقع پر پیسکو چیف سے رابطہ کیا اور انہیں جرگہ کے مسائل کو فورا حل کرنیکی ضرورت پر زور دیا، گورنر نے کہا کہ بجلی چوری کے سدباب میں جرگہ ممبران بھی واپڈا سے تعاون کریں، وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کی فوری مداخلت پر پیر کے روز اعلان شدہ احتجاج کو فوری طور پر موخر کردیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا. جرگہ اراکین میں پی پی پی صوبائی نائب صدر شعیب عالم خٹک، سابق ایم پی اے میاں نادر شاہ صاحب ، پی پی پی ضلعی رہنما اورنگزیب خان ، جماعت اسلامی کے فضل ربانی ایڈوکیٹ ، جمعیت



