اہم خبریںبین الاقوامی
کیلی فورنیا میں کورونا کے مزید 33 کیسز کی تصدیق

کیلی فورنیا (این این آئی)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنرنے کہاکہ33 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، ان میں پانچ افراد ریاست سے جاچکے ہیں، جبکہ مختلف کمرشل پروازوں سے آنے والے 8400 افراد کی مانیٹرنگ جاری ہے۔واضح رہے کہ ریاست کیلی فورنیا میںکورونا وائرس کاپہلا مقامی کیس بدھ کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد بیماری کا وباء کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔کورونا وائرس کے خوف کے سبب امریکی اسٹاک مارکیٹ 9 سال کی بدترین سطح پر گر گئی، ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ 4 اعشاریہ 4 فیصد گر گیا۔




