اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے،فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

0 38

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے بتایاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لیرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسس کا آغاز کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.