متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہری میں کرونا وائرس کی تشخیص،علاج شروع کر دیا گیا

0 24

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے اور حکام نے کہاہے کہ ایک بھارتی شہری میں کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 8 ہے۔29 جنوری کو ، متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا۔ ان میں چار افراد چین کے صوبہ ووہان سے سیاحت کے لیے دبئی پہنچے تھے۔ دیگر متاثرین میں اماراتی، بھارتی، چینی اور فلپائنی باشندے شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.