لیبیا کے متحارب فریقین کے جنگ بندی کے بغیرمذاکرات ختم

0 30

جنیوا(این این آئی)لیبیا کے متحارب فریقوں کے درمیان جنیوا میں جاری امن مذاکرات جنگ بندی کے لیے کسی سمجھوتے کے بغیرختم ہوگئے جبکہ اقوام متحدہ نے 18 فروری کو فریقین میں مذاکرات کے ایک نئے دور کی تجویز پیش کی ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے لیبیا غسان سلامہ کی نگرانی میں ان مذاکرات کا مقصد طرابلس میں وزیر اعظم فایزالسراج کے زیرقیادت حکومت اور مشرقی لیبیا سے تعلق رکھنے والی قومی فوج کے درمیان جاری لڑائی کا خاتمہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں نے مذاکرات کو جاری رکھنے کی ضرورت سے اتفاق کیا تاکہ جنگ بندی کے لیے کوئی جامع سمجھوتا طے پاسکے۔مشن نے لیبی فریقوں کے درمیان 18 فروری کو جنیوا میں مذاکرات کے نئے دور کی تجویز پیش کی ہے۔عالمی ایلچی غسان سلامہ نے قبل ازیں کہا کہ دونوں فریقوں نے اپنی جنگ بندی کو مکمل سیزفائرمیں تبدیل کرنے سے اتفاق کیا ہے لیکن ان میں بعض نکات میں اختلاف رائے پایاجاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.