عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی تلاشی لیں ، مریم اور نگزیب کا وزیر اعظم کو چیلنج
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیاراعظم عمران کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی تلاشی لیں ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ 24 گھنٹے گزر گئے تاہم اب تک جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی نہیں لی۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نااہل ترین ، نالائق ترین اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے ڈولہ ماہ میں ملک مہنگا اور غریب ترین ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی اور آپ کے دوستوں کی چوری نے جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو مہنگا اور غریب ترین کر دیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سولہ ماہ کا حساب دیا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کو کتنا نفع پہنچا اور ملک کا کتنا نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آٹا اور چینی کا بحران ختم اور قیمت کم کرنے کے لئے آپ ، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو تلاشی دینا پڑے گی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اب آپ استعفیٰ دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں،عمران صاحب عوام کو ریلیف دینے کے لئے آپ کو اپنی ذات اور تکبر سے بالاتر ہو کر عوام کا سوچنا اور گھر جانا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو ریلیف اب آپ کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے،عمران صاحب چینی اور آٹا چور مافیا کو ساتھ بٹھا کر آپ صرف عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ڈرامے، تماشے اور جھوٹ سے تبدیلی نہیں صرف تباہی آسکتی جو آپ لے آئے ہیں ،عمران صاحب اگر چینی اور آٹے کی چوری نہیں کی تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی کا حکم کیوں نہیں دیتے ؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب غریب عوام کے منہ سے نوالا چھین کر دوستوں کو ریلیف دے کر 2018 کے الیکشن اور بنی گالہ کا خرچہ پورا کیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ملک چلانا ، جھوٹوں ، نااہلوں ، نالائقوں اور چوروں کے بس کی بات نہیں ،عمران صاحب سولہ ماہ میں ثابت ہو گیا کہ آپ کے پاس ملک چلانے کی قابلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔