وزیراعظم کا (کل) کابینہ اجلاس میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کا اعلان

0 37

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے منگل کو ہونیو الے کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ قوم اطمینان رکھے، آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائیگا اور قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کچھ بھی ہو جائے میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کریگی اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.