
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مہنگائی کے حوالے سے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی پر بحث سے ایوان کو معلوم ہو کہ معاملات کدھر جا رہے ہیں اور کیا کرنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پر ایوان میں بات ہونی چاہیے،چین میں ہمارے لوگ ہیں وہ یتیم تو نہیں ہمارے اپنے بچے اور ریاست کے شہری ہیں،ایوان میں بات ہونی چاہیے کہ آیا ہم نے چین سے اپنے شہریوں کو لانا ہے یا وہیں رکھنا بہترہے،س کے علاوہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پربریفنگ کیلئے ماہرین کومدعوکیا جائے۔



