5 فروری کو جمعیت ملک میں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیوں اور سیمینار اور کانفرنسز منعقد کریگی ،مولانا عبدالغفورحیدری

0 32

کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ 5 فروری کو جمعیت ملک میں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیوں اور سیمینار اور کانفرنسز منعقد کریگی ،ملک بھر میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکن مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے گھروں سے نکلیں، موجودہ سلیکٹیڈ حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے ،کشمیر میں کرفیو سے وہاں کی نظام زندگی بری طرح متاثر ہے اقدامات اٹھانے ہونگے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہ پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو اپنے مظلوم بھائیوں کو یہ پیغام دینگے کہ ہم آپ کیساتھ کھڑے ہے اور آپ کی سالہاسال کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم اقوام متحدہ کو کیوں نظر نہیں آتے انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس حکومت کے آنے کے بعد کشمیر مسئلہ پہ پیشرفت اپنی جگہ انہوں نے سودے بازی کی۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ملک بھر کے کارکن پانچ فروری کو صوبائی ،ضلعی اور تحصیل سطح پہ اپنے احتجاجی پروگرام تشکیل دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.