نومنتخب عہدیداران صوبے میں آزادی صحافت کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ، سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر

0 32

لورالائی(این این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سینٹ کے ا سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر جے یو آئی ف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر مولانا امیر زمان پشتون خواء میپ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سابق وزیر عبید اللہ جان بابت پریس کلب لورالائی کے صدر عثمان خان موسٰی خیل مقامی صحافیوں خان محمد خانو اور ایم یعقوب دلسوز نے اپنے مشترکہ بیان میں بی یو جے کے نو منتخب صدر یوب ترین انکے کابینہ اور مجلس عاملہ کے تمام ارکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب عہدے داران صوبے میں آزادی صحافت کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اور صوبے میں عوام کے بنیادی مسائل کو حل اور اسے میڈیا میں آجاگر کر کے اسے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت کے بغیر ملک میں جمہوریت ادھوری ہے ہر ادارے کے فروغ میں میڈیا کے کردار سے انکار ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے مشکل اور کھٹن حالات میں دلیری کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے قربانیاں اور شہادتیں دی ہیں انکی قربانیوں کے بدولت ہی آج ملک اور صوبے میں صحافت آزادی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے جانب سے نومنتخب عہدے داروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.