ترکی کی جیل میں ہلاک ہونے والے فلسطینی کا معاملہ اقوام متحدہ میں پیش
قاہرہ(این این آئی)ترکی کی جیل میں ہلاک ہونے والے فلسطینی کا معاملہ اقوام متحدہ میں پیش کردیاگیا،عرب ٹی وی کے مطابق ترک حکام مسلسل یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ زیر حراست فلسطینی زکی مبارک نے جیل میں خود کشی کی جو اس کی موت کا سبب بنی تاہم زکی کے اہل خانہ ترک حکام کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس کی موت دوران حراست تشدد کے نتیجے میں ہوئی ہے۔یہ معاملہ اقوام متحدہ کے حکام کے سامنے پیش کردیاگیا۔ اقوام متحدہ کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی چھان بین کرنے والے حکام کو مقتول زکی مبارک کے بھائی ڈاکٹر زکریا مبارک نے بریفنگ دی ۔ترکی کی جیل میں ہلاک ہونے والے فلسطینی زکی مبارک کے بھائی ڈاکٹر زکریا مبارک نے بتایا کہ انہو ں نے استنبول کی سیلفری جیل میں اپنے بھائی پر ہونے والے تشدد اور قتل کے حوالے سے پوری تفصیلات اقوام متحدہ کے حکام کو پیش کردی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے ترکی کی جیل میں خود کشی نہیں بلکہ اسے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کی میڈیکل رپورٹ میں واضح کردیا ہے کہ زکی کی موت تشدد کینتیجے میں ہوئی ہے۔ زکی پر تشدد کے حوالے سے ان کے پر 200 تصاویر موجود ہیں جو ترک حکام کے دعوے کو رد کرتی ہیں۔