ٹرمپ ہمارے مسائل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،خطیب جامعہ الازھر

0 33

قاہرہ(این این آئی) مصر کی تاریخی دانش گاہ جامعہ الازہر کے شیخ احمد الطیب نے صدر ٹرمپ کے منصوبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں منعقدہ ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے شیخ الازہر نے کہاکہ ہماری عرب اور مسلمان کے طور پر شناخت ختم ہوچکی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلم اسکالر اور علماء شریک تھے۔انہوں نے کہاکہ میں ٹرمپ کے ساتھ اسرائیلی لیڈر کو دیکھتے ہوئے مکمل شرمساری محسوس کررہا ہوں۔انھوں نے کہاکہ وہ (امریکی صدر) ہمارے مسائل کے بارے میں منصوبہ بندی کررہے ہیں،ان پر بات چیت کررہے ہیں، انھیں کنٹرول کررہے ہیں۔ہمارے لیے وہ مسائل حل کررہے ہیں لیکن وہاں کوئی عرب یا مسلمان موجود نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.