دبئی میں کریم کے ہیڈکوارٹر نے 150 ملازمین کو فارغ کردیا

0 31

دبئی(این این آئی) اوبر کی جانب سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر میں آن لائن رائیڈ بک کرنے والی کمپنی کریم کا حصول مکمل ہونے کے ایک ہفتے بعد کریم کے دبئی ہیڈ کوارٹر نے ڈیڑھ سو ملازمین کو نکال دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کریم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر شیخا نے اپنے ملازمین کو کی گئی ای میل میں کہا کہ یہ اقدام ٹیکنالوجی کمپنی کے سپر ایپ نظرئیے کے ساتھ مطابقت کرنے کے لیے اٹھایا گیا۔ای میل میں کہا گیا کہ تبدیلی سے مراد یہ ہے کہ ہمارے کچھ ساتھیوں کا کردار مختلف یا انہیں وسعت دے دی گئی ہے کہ اور دیگرآج یا کل میں ہمیں چھوڑدیں گے کیوں کہ اب ان کا کردار موجود نہیں۔ان فیصلوں کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہماری جیسی ترقی کی سطح پر موجود بہت سی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح کریم کو 2 نئی حقیقتوں کا سامنا ہے۔پہلی حقیقت علاقائی رائیڈ بکنگ آپریٹر سے کثیر الجہت سپر ایپ پلیٹ فارم بننے تک ہمارے ویڑن کی توسیع کے اس حوالے سے اثرات ہیں کہ ہم کس طرح اپنے وسائل کو مختص اور اپنے آپ کو منظم کرتے ہیں۔دوسرا یہ کہ ہمارے نئے سرمایہ کار، عوامی مارکیٹس ہماری جیسی کمپنیوں سے توقع رکھتی ہے کہ ترقی کی تقریباً ایک دہائی تک بلند شرح کے بعد منافع بخش بن جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ اوبر سے ڈیل مکمل ہونے سے قبل پاکستان میں کچھ ساتھی ملازمین کو اندرونی اور بیرونی طور پر مختلف مقامات پر تعینات کردیا گیا تھا۔اپنے قیام کے بعد سے کریم اپنی پیرنٹ کمپنی اوبر کی طرح نئے علاقوں میں اپنے ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے خسارے میں چل رہی ہے۔تاہم اس کی بھاری قیمت ادا کی گئی کیوں کہ رپورٹس کے مطابق کمپنی نے صرف پاکستان میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے اور توسیع کے لیے تقریباً 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پھونک ڈالے، پاکستان رائیڈز کے اعتبار سے کمپنی کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.