طیارہ حادثہ، یوکرین کا ایران سے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

0 31

کیف (این این آئی)یوکرین کے صدر نے ایران کی جانب سے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے طیارے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے طیارے کو میزائل حملے میں نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔یوکرین کے صدر نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کو معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.