کوئٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ،دو افراد جاں بحق ،دو زخمی
کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سریاب مل کے قریب تیز رفتار گاڑی اور ایمبولینس کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص اور بچی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے ۔