فرانس اپنے فوجی عراق سے نہیں ہٹائے گا، اسپین کچھ فوجیوں کو کویت منتقل کریگا

0 28

بغداد/پیرس(این این آئی)عراق میں امریکا کے زیر قیادت افواج پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد فرانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلا کا ارادہ نہیں رکھتا۔ دوسری جانب اسپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق میں اپنے فوجیوں کا کچھ حصہ کویت منتقل کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے ایک حکومتی ترجمان نے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ان کا ملک عراق میں موجود اپنے 160 فوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ترجمان نے بتایا کہ عراق میں ایرانی میزائل حملے میں فرانس کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ادھراسپین کے اسپین کے نائب وزیراعظم نے تصدیق کی کہ اْن کا ملک عراق میں موجود اپنی فورسز کے کچھ حصے کو کویت میں از سر نو تعینات کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.