ٹرمپ ایرانی ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر قائم، بڑی انتقامی کارروائی کا انتباہ

0 28

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی پر کیے گئے ڈرون حملے کی جوابی کارروائی کرنے پر ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر قائم ہی۔برطانوی خبررساں ادار ے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ کی کہ اگر ایران نے فوجی کمانڈر کے قتل کا جوابی حملہ کیا تو بڑی انتقامی کارروائی کی جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی امریکیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ انٹیلی جنس رپورٹس جاری کرنے پر غور کریں گے جو ایرانی کمانڈر کے براہ راست قتل کی وجہ بنیں۔ایران کی جانب سے ممکنہ انتقامی کارروائی سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے، اگر وہ کچھ کرتے ہیں تو بڑی انتقامی کارروائی ہوگی۔امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ثقافتی اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دینے کو مسترد کیا لیکن جب اسی حوالے سے امریکی صدر سے پوچھا گیا تو انہوں نے مائیک پومپیو کے بیان کی مخالفت کی۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس ایک غیر معمولی مہنگا فضائی اڈہ ہے جو وہاں ( عراق میں) ہے، اس کی تعمیر میں میرے دور سے کافی پہلے اربوں ڈالر لاگت آئی، ہم اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک وہ ہمیں واپس اس کی ادائیگی نہیں کرتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.