پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے ، اسد قیصر

0 27

اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سماجی و معاشی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر دونوں برادر ممالک میں پائی جانی والے سدا بہار دوستی کو مزید مستحکم بنانے کاخواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کیروز اسلام آباد میں سپیکر سے ملاقات کی۔ سپیکر نے پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں سعودی عرب کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخ دالانہ مدد کی ہے اور پاکستان میں سعودی عرب کے تعاون سے چلنے والے سماجی ادارے پاکستان میں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے سفیر کو صوابی،عالم آبادمیں قائم کئے جانیوالے عالم آباد ویلفیئر ٹائون کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عالم آباد میں ایک ہزارکنال پر مشتمل ویلفیئر ٹاون قائم کیا جا رہا ہے۔جس میں یتیم اوربیسہارا بچوں ،بیوائوں خواجہ سرائوں اور دیگر نادار افراد کو رہائش کے ساتھ ساتھ کھانے ، طبی وتعلیمی سہولیات میسرہونگی۔ انہوں نے بتایاکہ یہ منصوبہ ائیرفورس آف پاکستان اور سماجی اداروں کے تعاون سے قائم کیاجا رہاہے۔انہوں نے اپنے ہمراہ جانے والے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے کی سعودی عرب کے دورے کے دوران پرخلوص مہمان نوازی پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکر ادا کیا۔انہوں نے حالیہ دورے کے دوران سعودی کے فرمانرو ا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ہونیوالی اپنی ملاقات کاذکر کرتے ہوئے سعودی فرمانروا کی طرف سے پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے تاثرات کو سراہا اوراس امید کااظہار کیا کہ پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سیدوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطوں کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کی پارلیمانوں میں رابطے دوطرفہ سماجی ومعاشی تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک میں تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں باہمی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جاسکتاہے۔ سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مخلص دوست اور بھائی تصورکرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے ایوانوں کی تجارت کے لیے قائم کمیٹیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو یقین دلایا کہ سعودی عرب پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھے گا۔انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اہم کردار کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.