امریکا لڑائی چھیڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتا،ایرانی فوج کاٹرمپ کو جواب
تہران(این این آئی)ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ امریکا لڑائی کو شروع کرنے کاحوصلہ نہیں رکھتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے اندر درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد دیا ۔ آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ وہ ایسی لڑائی چھیڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے جس میں امریکیوں نے باون اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔