ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسل کیچ باہڈ جمیل دشتی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی،

20

تربت 30 جولائی:۔ ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسل کیچ باہڈ جمیل دشتی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی، جس میں تحصیل دشت کے یونین چیئرمینوں اور روڈ اسکیموں سے وابستہ ٹھیکیداروں نے شرکت کی ملاقات میں دشت کے علاقوں میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی اسکیمات، خصوصاً سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے انیہیں ترقیاتی امور میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی فنڈز دستیاب ہیں اور عوامی ضروریات کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جاری منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں اور تمام چیئرمین و کونسلر اپنی تجاویز ڈی سی آفس میں جمع کرائیں انہوں نے شفافیت اور معیار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود ان منصوبوں کی نگرانی کریں گے، اور ترجیح ان اسکیمات کو دی جائے گی جو عوامی مفاد میں ہوں۔

Comments are closed.