ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے آج ضلعی سطح پر معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم تقریب میں شرکت کی

18

کوئٹہ 30 جولائی:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے آج ضلعی سطح پر معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم تقریب میں شرکت کی، جس میں نجی کنسٹرکشن کمپنی کے تعاون سے معذور افراد اور خواتین میں ویل چیئرز اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد وقار کاکڑ، نجی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک اور صدر حقوق معذوران بلوچستان عثمان قریشی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے معذور خواتین کو سلائی مشینیں اور معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان کی بھرپور معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس کوئٹہ میں معذور افراد کے لیے خصوصی رسائی کا راستہ بنایا جارہا ہے تاکہ انہیں دفتر آمدورفت میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔معاشرے کے دیگر فلاحی ادارے اور افراد بھی معذور افراد کی معاونت کے لیے آگے آئیں۔

Comments are closed.