حاجی ولی محمد نوزئی نے ضلع سوراب کے معذور شہری عید محمد اور ان کی ہمشیرہ کے لیے فوری امداد کا اعلان کیا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نوزئی نے ضلع سوراب کے معذور شہری عید محمد اور ان کی ہمشیرہ کے لیے فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد اٹھایا گیا، جس میں دونوں بہن بھائی کی زندگی کی کٹھنائیوں اور بنیادی سہولیات سے محرومی کو دکھایا گیا تھا حاجی ولی محمد نوزئی نے ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے اعلان کیا کہ متاثرہ شہری عید محمد کو فوری طور پر ویل چیئر، بیساکھی اور راشن فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی روزمرہ زندگی آسان بنائی جا سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کے پلیٹ فارم سے صوبے کے دیگر مستحق اور معذور افراد کی بھی ہر ممکن معاونت کی جائے گی، اور یہ پیغام دیا کہ ریاست کسی مظلوم یا محروم کو تنہا نہیں چھوڑے گی حاجی ولی محمد نوزئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، اور انسانی خدمت کا یہ سفر بلاتعطل جاری رہے گا۔
Comments are closed.