پاکستانتازہ ترین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بین الاقوامی یومِ پارلیمان کے موقع پر قوم کے نام پیغام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بین الاقوامی یومِ پارلیمان کے موقع پر قوم کے نام پیغام

آج ہم جمہوریت، آزادی، رواداری اور سماجی و معاشی انصاف کے اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں — صدر مملکت

پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئین و جمہوری اقدار کی نگہبان ہوتی ہے — صدر مملکت

پارلیمان قومی پالیسی سازی، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے — صدر مملکت

پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کی ضامن ہے — صدر آصف علی زرداری

موثر قانون سازی اور نگرانی کے ذریعے پارلیمان عوامی خدمات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے — صدر مملکت

پارلیمان اچھی طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے اور جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے میں معاون ہے — صدر مملکت

میں پارلیمان کی اُن کاوشوں کو سراہتا ہوں جو شفاف، جامع اور عوامی شراکت پر مبنی نظامِ حکمرانی کے قیام کے لیے کوشاں ہیں — صدر مملکت

قانون ساز اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا دفاع کریں اور قومی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں — صدر مملکت

پارلیمانِ پاکستان عوام کی فلاح، حقوق کے تحفظ اور احتساب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے قانون سازی اور نگرانی کا عمل جاری رکھے گی — صدر مملکت

آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت پروان چڑھے، ادارے مضبوط ہوں اور ہر شہری کی آواز سے سنی جائے — صدر آصف علی زرداری

Related Articles

Back to top button