گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات و تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
گورنر نے بھارتی جارحیت کیخلاف سعودی حکومت و عوام کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا
ملاقات میں اسرائیل ایران تنازعہ سمیت مشرق وسطی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
امت مسلمہ کی یکجہتی،بہبود ، ترقی کے حوالہ سے سعودی حکومت نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا، فیصل کریم کنڈی
پاکستان اور سعودی عوام کاقریبی عزت و احترام اور محبت کا رشتہ ہے، فیصل کریم کنڈی
ملاقات میں سعودی عرب میں مقیم خیبرپختونخوا کے شہریوں کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
گورنر خیبرپختونخوا نے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے صوبہ میں جاری انسانی امدادی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا
امت مسلمہ کے اتحاد کے لیئے پیپلز پارٹی کے شہید بانی ذوالفقار علی بھٹو کا قائدانہ کردار قابل تحسین تھا، سعودی سفیر
ملاقات میں سعودی سفیر نے سوات سانحہ پر گورنر خیبر پختونخوا سے دلی افسوس کا اظہار کیا




