حوثیوں کا جازان میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ

0 31

صنعاء (این این آئی)یمن کی حوثی ملیشیا نے جازان میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو راکٹ اور ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی ملیشیا کے عسکری ترجمان نے یہ دعویٰ کیا لیکن سعودی آرامکو نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ترجمان نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا کہ انھوں نے سعودی عرب میں ابھا اور جازان کے ہوائی اڈوں ، خمیس مشیط کے فوجی اڈے اور دوسری حساس تنصیبات پر راکٹ داغے ہیں اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.