خضدار میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک، ہائی وے ڈکیتی ناکام

32

خضدار، 29 جولائی 2025  : کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے   پر خضدار کے قریب منگل کے روز ہائی وے ڈکیتی کی کوشش کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دستی نے بتایا کہ ملزمان نے اوورناچ علاقے میں سڑک کو بلاک کر رکھا تھا اور مسافروں کو لوٹ رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی حکام نے فوری طور پر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی اور ایک فرار ہوگیا۔ دستی نے شہریوں اور ان کے املاک کے تحفظ کے لیے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا

Comments are closed.