افضل آرٹ گیلری کے سی ای او اور ڈائریکٹر میاں افضل جاوید کی پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری سے ملاقات
لاہور(رپورٹر) :
افضل آرٹ گیلری کے سی ای او اور ڈائریکٹر میاں افضل جاوید کی پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری سے ملاقات۔ میاں افضل جاوید نے وزیر اطلاعات و ثقافت کو ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر میاں افضل جاوید کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا کہ آرٹ گیلریاں لوگوں کو تفریح میسر کرنے کے علاوہ انہیں اپنی ثقافت کے قریب لانے اور جوڑے رکھنے کا ذریعہ ہیں، حکومت پنجاب آرٹ کے فروغ اور فنکاروں کی بہبود کیلئے کوشاں ہے اور کوشاں رہیگی. انہوں نے کہا کہ اگست کی پہلی سے15 تک معرکہ پاکستان اور جشن آزادی کی تقریبات کے دوران 5 سے 7 اگست کو لاہور آرٹ کونسل میں نمائش اچھا قدم ہے۔
Comments are closed.