ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کاروائیاں جاری   

30

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کاروائیاں جاری

ایف آئی اے پشاور زون کا کریک ڈاؤن

مختلف چھاپہ مار کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں شیر علی افغانی، نوید ، بہار گل اور طفیل  شامل

ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں بورڈ بازار پشاور اور ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

چھاپہ مار کاروائیوں میں ملزمان سے مجموعی طور پر 13 لاکھ 91 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے

جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں50ہزار انڈونیشین روپیہ ،  15 ہزار جاپانی یین ،10 ہزار 515 سعودی ریال،  2000 افغانی ، 755 امریکی ڈالر، 650 ترکش لیرا  ، 350 یورو اور 270 اماراتی درہم برآمد ہوئے

ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

Comments are closed.