اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات۔

38

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات۔

ملاقات جنیوا میں چھٹی عالمی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ہوئی،

کانفرنس 29 تا 31 جولائی 2025 تک جنیوا میں آئی پی یو کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے،

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک-چین بے مثال دوستی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

پاکستان کو چین کے ساتھ سدا بہار دوستی پر فخر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

دونوں دوست ممالک کی پارلیمانوں کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی نے دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے چیئرمین ژاؤ لیجی کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں پارلیمانوں میں قائم پارلیمانی دوستی گروپس کی خدمات کی تعریف کی۔

پاکستان اور چین میں دفاع، تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر اقتصادی شعبوں میں قریبی تعاون پایا جاتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

دونوں رہنماؤں کا سی پیک کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ،

اسپیکر قومی اسمبلی کا چین کے ساتھ متفرق شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور۔

پاکستان چین کے ساتھ صنعت، زراعت، آئی ٹی، گرین انرجی اور مائننگ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

دونوں رہنماؤں کا فلسطین کی صورتحال اور عالمی اُمور پر تبادلہ خیال۔

خطے میں پائیدار امن کے قیام کے تنازعات کا دیرپا حل ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بین الاقوامی امن و ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری اہمیت کی حامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ملاقات میں سی پیک کے فریم ورک کے تحت پارلیمانی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق۔

Comments are closed.