بلوچستانپاکستانتازہ ترین

گزشتہ رات ہونے والے زلزلے سے متاثرہ موسیٰ خیل میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا — صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبد الرحمان کھیتران کی خصوصی ہدایات پر فوری کارروائی

گزشتہ رات ہونے والے زلزلے سے متاثرہ موسیٰ خیل میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا — صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبد الرحمان کھیتران کی خصوصی ہدایات پر فوری کارروائی

کوئٹہ: گزشتہ رات ہونے والے زلزلے سے ضلع موسیٰ خیل کے مختلف علاقے شدید متاثر ہوئے۔ زلزلے کے فوری بعد صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) سردار عبد الرحمان کھیتران کی خصوصی ہدایات اور زیر نگرانی امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں۔

کوئٹہ سے امدادی سامان سے بھرے 7 ٹرک متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کیے گئے جو اب موسیٰ خیل پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے 5 ٹرک موسیٰ خیل شہر کے متاثرین کے لیے جبکہ 2 ٹرک کنگری، راڑہ اور شم کے دور دراز علاقوں میں تقسیم کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

سردار عبد الرحمان کھیتران نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں تک امداد کی بروقت، شفاف اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button