اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف نے فوری وطن واپسی کو مریم نواز کی لندن روانگی سے مشروط کر دیا ‘ذرائع

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے اپنی فوری وطن واپسی کو مریم نواز کی لندن روانگی سے مشروط کر دیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں سے رابطہ کیا اور انہیں عندیہ دیا کہ وہ فوری طور پر وطن واپس نہیں آ رہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ نواز شریف کو موجودہ حالت میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، اگر مریم نواز لندن پہنچیں گی تو وہ ملک واپس آ سکیں گے۔ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے سینئر رہنمائوں کو بتایا کہ وہ نواز شریف کی صحتیابی تک وطن واپس نہیں آ سکتے۔انہوں نے کہا کہ جماعت کے امور چلانے کے لیے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button