خضدار میں لیویز موبائل پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک
خضدار (این این آئی)خضدار میں لیویز فورس کی موبائل وین پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔لیویز کی موبائل ٹیم معمول کی گشت پرخضدار کے علاقے صالح آباد سے گزر رہی تھی اس دوران ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔مشکوک شخص نے لیویز فورسز پر فائرنگ کر دی، جس پر لیویز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرکے مشکوک شخص کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت مجیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے ، اس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔