گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے روشن مستقبل کیلئے ایک نئے وژن کی اشد ضرورت ہے

29

کوئٹہ 28 جولائی2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے روشن مستقبل کیلئے ایک نئے وژن کی اشد ضرورت ہے. پبلک یونیورسٹیوں کو ہائی رینکینگ حاصل کرنے کیلئے اپنی کارکردگی کو بلند کرنے کی شعوری کوششیں کرنی ہوگی.

باہمی مشاورت کے تحت نئے اہداف کا تعین کرنے، انتھک محنت کرنے اور معیاری تعلیم کے ماحول کو فروغ دینے سے ہم اپنے اداروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر روشن کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں اپنے طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید مہارتوں سے بھی آراستہ کرنا ہوگا۔ یہ امتزاج اس بات کو یقینی بنائیگا کہ ہمارے گریجویٹس نہ صرف باشعور ہیں بلکہ عصری دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں اور انہیں ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنا رہے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز پر زور دیا ک وہ چانسلر آفیس کی ہدایات کے مطابق اپنے سینیٹ اور سنڈیکیٹ اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ ہم بلوچستان میں اپنی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں.

Comments are closed.