سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے اج چمن ماسٹر پلان کا تفصیلی دورہ کیا

29

سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے اج چمن ماسٹر پلان کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران ان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر اعلی عہدیداران اور ٹرانسپورٹرز بھی موجود تھے انہوں نے چمن شہر سے ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی کے بعد چمن ماسٹر پلان میں کوچ بس ویگن و ٹیکسی دیگر اڈوں اور ماسٹر پلان میں موجود سہولیات اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی دنوں میں ٹرانسپورٹرز اور عوام کو اگرچہ کچھ مسائل تکالیف اور مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا لیکن ائندہ چند مہینوں میں عوام ماسٹر پلان میں کام شروع ہونے کے بعد عوام ماسٹر پلان سے بہت زیادہ مستفید ہوں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام اور ٹرانسپورٹرز کی تکالیف اور مشکلات کا ادراک ہے لیکن چمن شہر کی خوبصورتی صفائی ستھرائی اور شعر میں کاروبار کو وسعت دینے کے لیے اس طرح کی مواقعوں سے عوام کو ضرور استفادہ حاصل کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ عوام بھی اپنے فائدے کے لیے بنائی گئی سکیموں اور خاص کر کیڈٹ کالج اور چمن ماسٹر پلان جیسی بڑے بڑے اسکیمات سے استفادہ حاصل کریں انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کی روڈ اور وہاں بلڈنگز اور دیگر ضروری سامان اور سہولیات کی فراہمی فنڈنگ کی اجراء کیلئے وہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے بات کریں گے اور ڈونرز سے بھی مدد اور تعاون کی درخواست کریں گے انہوں نے کہا کہ چمن کی ترقی و خوشحالی اور پسماندگی کی خاتمے کیلئے وہ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوام تمام حل طلب معاملات باہمی افہام وتفہیم سے حل کریں اور ایک دوسرے کیساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت چمن کو ترقی دینے کے لیے اس طرح کی میگا پروجیکٹس کو چمن میں شروع کر رہےہیں جس سے عوام کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ چمن ماسٹر پلان تو مکمل طور پر ایکٹیو کر دیا گیا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد چمن کیڈٹ کالج کو بھی مکمل طور پر فعال اور ایکٹیو کیا جائے گا اور جس سے چمن کے طلباء و طالبات تعلیمی میدان میں ملک کے دیگر حصوں کے برابر ترقی کر سکیں گے اور جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیم حاصل کر کے ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے

Comments are closed.