ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

27

زیارت 28جولائی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی ونگ 155 کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عثمان نسیم ،میجر عرفان، اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور آئی بی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے سخت موقف فیصلےکئے گئے۔اجلاس سےڈپٹی کمشنر زیارت ذکائ اللہ درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہازیارت میں امن وامان کے حوالے سے تیس دنوں کے لیے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے، عوامی اجتماعات،گروہوں،ڈبل سواری اور اسلحہ لے جانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی زیارت میں امن وامان پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تما لاءانفورسمینٹ ادارےکو الرٹ کردیا ہے، زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں اور بازار کی کڑی نگرانی کرینگے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھینگے، گشت میں اضافہ اور چیکنگ کو مزید سخت کرینگے اور دوران چیکنگ کسی سے بھی اگر ہتھیار، اسلحہ، چاقو، چھری یا کوئی بھی جان لیوا چیز برآمد ہوئی تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی کرینگے۔ شرپسند عناصر اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کو قائم ودائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس میں ہم کوئی کوتاہی نہیں کرینگے۔

Comments are closed.