سابق چیئرمین سینیٹ رکن صوبائی اسمبلی ممبرصادق سنجرانی نے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا
اسلام آباد 28 جولائی۔سابق چیئرمین سینیٹ رکن صوبائی اسمبلی ممبرصادق سنجرانی نے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اموار پر تبادلہ خیال ہوا صادق سنجرانی نے اسرائیل جارحیت کو بھرپور جواب دینے پر ایرانی عوام اور حکومت کو سراہا صادق سنجرانی نے ضلع چاغی کے پاک ایران بارڈ راجے روہتک کو کھولنے کا مطالبہ کیاایرانی سفیر نے پاک ایران تجارتی راہدریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی کرائی ایرانی سفیر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستانی عوام کی غیر متزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ دونوں ممالک کے مقامی افراد کا زریعہ معاش ہے لہزا بلوچستان کی پاک ایران بارڈز پر تجارتی راہدریاں کھولی جائیں پاک ایران تجارتی راہدریاں دونوں اطراف میں لاکھوں لوگ کا زریعہ معاش ہے،صادق سنجرانی بارڈر ٹریڈ سے دونوں ممالک کےغیر ضروری درآمدی بلز میں کٹوتی ہوگی دونوں ممالک کے عوام کا حق ہے کہ وہ ایک دوسرے کی مصنوعات سے مستفید ہوں۔
Comments are closed.